خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مرادجمالی: تیزرفتار بس کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارجاں بحق

ڈیرہ مرادجمالی : (اے پی پی ) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب تیزرفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے قریب بیدار کے مقام پر تیز رفتار بس نمبرqa1307کی سامنے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سواربرکت علی کھوسہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہد علی کھوسہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ،جہاں طبی امداد کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی۔ بس ڈرائیور بس کو چھوڑکرجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا بس کو پولیس نے تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔