خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مرادجمالی میں بجلی کی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائی

ڈیرہ مرادجمالی:(اے پی پی) کیسکونے ڈیرہ مرادجمالی اور اس کے گردونواح میں بجلی کی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کنکشن منقطع کرکے میٹرز قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئین کیسکو آپریشن نصیرآباد شاہد رحیم زہری کی نگرانی میں ایس ڈی او حسین بخش پیچوہا،لائن سپرئیڈنٹ ارشاد علی عمرانی نے واپڈااہلکاروں کے ہمراہ ڈیرہ مرادجمالی کے مین بازار،منگریو محلہ،مینگل محلہ،ہندومحلہ،مغیری محلہ،بنگلزئی محلہ اور انڈسٹریز ایریہ میں بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں بجلی چوری کنیکشن منقطع کردئے گئے اور نادہندہ میٹرز اور تاریں قبضے میں لے کر تاروں کو نذرآتش کردیا گیا۔ واپڈا ایس ڈی اور حسین بخش پیچوہا اور ایل ایس ارشاد علی عمرانی کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کاآغاز کردیا ہے صارفین کو چائیے کہ وہ اپنے بلز ٹائم پر ادا کرکے پریشانی سے بچیں اور بلز اداد نہ کرنے والے افراد کی بجلی منقطع کردی جائے گی جبکہ بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بجلی چوری میں پکڑے جانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے بجلی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہریوں کو چائیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے کیسکو عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بلز مقررہ تاریخ تک ادا کردیا کریں۔