خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مرادجمالی: نیشنل ہائی وے گاڑی پربم دھماکہ

ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی ) نوتال کے قریب نیشنل ہائی وے کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود چیزل آباد کے مقام پر قومی شاہراہ کے کنارے درخت کے سائے میں نیشنل ہائی وے پولیس کے اہلکار گاڑی پارک کررہے تھے کہ وہاں زمین میں دفن بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور نیشنل ہائی وے پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔بم ڈسپوزل اسکا ڈ کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کے شواہداکھٹے کئے ۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق بارودی سرنگ دیسی ساختہ تھا جس میں دو سے ڈھائی کلو دھماکہ خیزمواد استعمال کرکے بیٹری نصب کی گئی تھی ۔