خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی،نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی،نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی(ملت آن لائن)نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،ملزمان فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے منجھوشوری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نذیراحمد گورشانی کو قتل کردیا ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔