خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی،پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ملت + اے پی پی) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پرانی دشمنی کی بناء پرمسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے بروقت کار روائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ،پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ مرادجمالی کے قریب گوٹھ علی نوازمیں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کریم بخش نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ارباب علی کو گرفتار کرلیا،پولیس نے لاش کو ڈیرہ مراد جمالی سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔