خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی:گھرمیں گھس کرفائرنگ؛2افراد قتل

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی) نصیرآباد کے تحصیل تمبو میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے2افراد کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو نصیرآباد کی تحصیل تمبو میں پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ غلام مصطفی میں مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کر مبینہ پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے علی گل اور جان محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر منجھوشوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینڑ منجھوشوری منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔