خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی میں سسر کی فائرنگ سے داماد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی )ڈیرہ مراد جمالی میں سسر نے فائرنگ کرکے اپنے داماد کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود گوٹھ وزیرانی میں رشتے کے تنازعے پر سسر نے فائرنگ کرکے اپنے داماد بھگن شاہ کو قتل کردیا ،ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔