خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص قتل،خاتون زخمی ، ملزم موقع سے فرار

ڈیرہ مراد جمالی ۔(اے پی پی) ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے فائرنگ کرکے سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل جبکہ فائرنگ کرکے بیوی کو زخمی کردیا ۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ سوراب خان میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے (رم) نامی شخص کو قتل جبکہ اپنی بیوی کو شدید زخمی کردیا ، ملز موقع واردات سے فرار ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔