خبرنامہ بلوچستان

ڈیرہ مراد جمالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ3مزدور جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی:(اے پی پی)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوری میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تین مزدوروں کو قتل کردیا جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر مقامی ہستپال منتقل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے منجھو شوری گوٹھ شکر خان میں واٹر کورس پر کام کرنے والے مزدوروں پر اچانک نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کریم بخش ،ماجد ،بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ منظور احمد زخمی ہوگیا،ملزمان موقع واردات سے فرار وہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں اورزخمی کو فوری طور پرسول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔