خبرنامہ بلوچستان

ڈی آئی جی حامد شکیل شہید ہونے والے تیسرے آفیسر

ڈی آئی جی حامد شکیل شہید ہونے والے تیسرے آفیسر
کوئٹہ: (ملت آن لائن) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی)موٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل کون تھے؟کوئٹہ کے علاقے چمن ہاؤسنگ سکیم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی حامد شکیل بلوچستان پولیس کے ہونہار، نڈر اور بے باک آفیسر کے طور پر جانے جاتے تھے، انہیں 6ماہ قبل پروموشن کے بعد ڈی آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن بلوچستان تعینات کیا گیا تھا،بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیدا ہونے والے حامد شکیل 1988ء میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی بھرتی ہوئے تھے ان کے والد پاک فوج میں آفیسر تھے، بطور ڈی ایس پی تعیناتی کے بعد حامد شکیل ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایس پی، ایس ایس پی اور پھر ایڈیشنل آئی جی کے عہدوں پرفرائض کی انجام دہی کے بعد حال ہی میں ڈی آئی جی موٹر ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کئے گئے تھے۔انہوں نے ایس پی کوئٹہ سٹی، صدر اور بعد میں ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ایس پی قلعہ عبداللہ کے طور بھی خدمات سرانجام دیں۔اس دوران وہ اے آئی جی ایڈمن اور ڈیویلپمنٹ بھی رہے۔واضح رہے کہ حامد شکیل چار ماہ میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے تیسرے پولیس آفیسر ہیں۔