خبرنامہ بلوچستان

ژوب؛ صحافی سمیت دو افراد جاں بحق

ژوب؛ صحافی سمیت دو افراد جاں بحق
کو ئٹہ: (ملت آن لائن) ژوب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں صحافی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کار پل کے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے مقامی صحافی مراد ناصر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔