خبرنامہ بلوچستان

ژوب:برساتی نالےمیں ڈوب کرایک شخص جاں بحق

ژوب:(اے پی پی) ژوب میں برساتی نالے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق جمعہ ژوب کے علاقے بابکر خیل میں ہونے والی تیز بارش کے دوران برساتی نالے میں آنے والے ریلے میں بہہ کر ایک شخص پیر محمد مندوخیل جاں بحق ہو گئے۔پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے ۔