خبرنامہ بلوچستان

ژوب: شارٹ سرکٹ سےآتشزدگی

ژوب:(اے پی پی)ژوب میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے دو گھر جل کر خاکستر ہو گئے ،پاک آرمی کی جانب سے متاثرین کو فوری طور پر متبادل رہائش فراہم کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ژوب نواحی علاقے میں بجلی کی شارٹ سرکٹ باعث آگ بھرک اٹھی جس کے باعث دو گھر سامان سمیت جل کر خاکستر ہو گئے ،آگ کی اطلاع ملتے ہی ایف سی ، پاک آرمی کے جوان اور فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچیں آگ پر قابو پالیا،پاک آرمی کے کمانڈر29 بریگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک ،ایف سی کے اسٹاف آفیسر میجر عامر قریشی، چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل نے موقع پر پہنچ کر متاثرین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر پاک آرمی کے کمانڈر29 بریگیڈ بریگیڈئیر طاہر گلزار ملک نے فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کو متبادل رہائشگاہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پرژوب کے عوام نے پاک آرمی کی جانب سے فوری متبادل رہائش فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔