خبرنامہ بلوچستان

کاسی آباد:پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ ایک شخص زخمی

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے کاسی آباد میں مسلح افرادنے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ۔پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کاسی آباد نیو سریاب تھانہ کی حدودمیں مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقبول احمدنامی شخص زخمی ہوگیا ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔