خبرنامہ بلوچستان

کاغان، ناران، باغ، سکردو، ہر طرف برف ہی برف

کوئٹہ/کاغان/سکردو: (ملت+اے پی پی) آسمان سے گرتے گالوں نے پہاڑوں کو خوبصورت رنگ دیدیا۔ ہر طرف بکھری سفیدی نے سارے نظارے تبدیل کر دیئے۔ آزاد کشمیر میں نکیال اور باغ کے زیادہ تر علاقوں کو برف نے ڈھانپ لیا۔ سیاحوں نے بھی خوب مزہ کیا۔ وادی کاغان اور ناران میں سات دن سے برفباری جاری ہے۔ شاہراہ کاغان پر گاڑیاں چلنا محال ہے۔ بجلی بھی غائب ہو گئی۔ دیربالا میں وقفے وقفے سے برفباری سے راستے بند ہو گئے۔ سردی کی شدت میں زندگی جم کر رہ گئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات میں پارہ نقطہ انجماد سے گر چکا ہے۔ کوئٹہ کی جھیل جم جانے سے خوبصورت نظارہ پیش کرنے لگی ہے۔ میدانی علاقوں میں اسلام آباد سے لاہور تک ہر طرف ٹھنڈ کا راج ہے۔ کراچی میں بھی سردی کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دھند ہر شے پہ چھائی رہی۔ ملک کے بیشتر حصوں میں سردی ہی کا دوردورہ ہے۔