خبرنامہ بلوچستان

کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ اور تربت میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ جمعہ کو ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ اور تربت میں کارروائیاں کیں کارروائیوں کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ (ن غ)