خبرنامہ بلوچستان

کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، ترجمان ایف سی

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) پنجگور کے علاقے میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق بدھ کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے تین عدد ایس ایم جی ، 1 عدد آرپی جی، 6 عدد راکٹ اور 3عدد فیوز برآمد کر لئے ، فرنٹیئر کور بلوچستان نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔