خبرنامہ بلوچستان

کالعدم تنظیم کے 2کیمپ مسمار، پنجگور میں7 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ: (اے پی پی) فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کی تربت اور پنجگور میں کارروائی ،تربت میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال 2کیمپ مسمارجبکہ پنجگور میں 7مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد،ترجمان ایف سی کے مطابق پیر کے روز فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تربت کے علاقے درچکو میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال ہونے والے 2کیمپوں کو مسمار کردیا جبکہ پنجگور کے علاقے مجبور آباد میں کارروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6عدد ایس ایم جیز اور سینکڑوں روانڈز برآمد کرلئے ۔گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔