خبرنامہ بلوچستان

کراچی سے بلوچستان جانے والی بس الٹ گئی،9 افراد زخمی

کراچی: (اے پی پی)کراچی سے بلوچستان کے علاقے بیلہ جانے والی منی بس آہورہ کے مقام پر الٹ گئی،نو افراد زخمی ہوگئے۔کراچی سے بلوچستان کے علاقے بیلہ جانے والی مسافر بس آہورہ کے مقام پر ٹائر نکلنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں ایک بچے سمیت نو افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔