خبرنامہ بلوچستان

کرپشن،بدامنی کے ناسور و حکومتی لوٹ مار کے خلاف سب کو ہر صورت متحد ہونا ہوگا

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپشن، بدامنی کے ناسوروحکومتی لوٹ مار کے خلاف سب کو ہر صورت متحد ہونا ہوگا جماعت اسلامی نے اس سال مارچ سے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کردی جس کے بعد ہر طرف سے کرپشن کے خلاف جدوجہدشروع ہوئی اب بھی وقت ہے اگر قوم نے ترقی وخوشحالی اورامن کے سفر کو بحال کرنا ہے تو کرپٹ مافیاکو بے نقاب کرکے عبرت کانشان بنا دیناہوگابصورت دیگر حکمران انتخابات کے دوران وعدے واعلانات کرکے پھر معمول کے مطابق لوٹ مار جاری رکھیں گے ۔کرپٹ مافیا کاجوبھی ساتھ دیگی وہ کرپشن کے جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔بلوچستان کی پسماندگی پریشانی ،بے روزگاری ،بدامنی کے ذمہ دار بھی کرپٹ مافیا ہے ۔ترقی خوشحالی امن اور عدل واسلامی نظام کے قیام کیلئے قوم کو جماعت اسلامی کاساتھ دیناہوگا۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے نوشہرہ میں بہت بڑاتاریخی اجتماع عام منعقدکیا جس کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے ملک میں اس وقت غریب ہر حوالے سے پریشان ومسائل میں گھیرے ہوے ہیں غریب کیلئے تعلیم روزگار وترقی کے دروازے بند کیے گیے ہیں حکمرانوں نے بھی کبھی غریبوں کیلئے کوئی بڑاکام نہیں کیا صرف انتخابات کے دنوں میں ہی وعدے وبے عمل اعلانات کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریب کی حالت نہیں بدلی غریب کی حالت بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی اکثریت کے مسائل حل ہوجائیں بدقسمتی سے ملک کے اقتدار ووسائل پر چند خاندان قابض ہیں ۔غریب کے مسائل کے حل اور عدل وانصاف کی اسلامی حکومت کے قیام کیلئے انشاء اللہ جماعت اسلامی ملک کو دیانت دار دین دار قیادت فراہم کریگی تاکہ قوم پریشانی کے دلدل سے نکل سکیں امریکی دہشت گردی اورکرپشن ونااہل قیادت اہلیان پاکستان کے بڑے مسائل ہیں قوم کو دیانت دار دین دار قیادت ہی پریشانی کے دلدل سے بچاسکتی ہے ۔جماعت اسلامی کی نچلی سے اوپر ہرسطح کی قیادت ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے ہم انشاء اللہ اقتدار میںآکر ملک کے تمام اداروں کو بھی کرپشن سے پاک کریں گے۔