خبرنامہ بلوچستان

کرپشن کے بڑے مجرموں کی رہائی حکومتی ڈیل عوام وقومی خزانے کیساتھ زیادتی ہے

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے بڑے بڑے مجرموں کی رہائی حکومتی ڈیل عوام وقومی خزانے کیساتھ زیادتی ہے ۔آئین وقانون پر عمل درآمد ہوجاتاتو قومی مجرم لیڈر نہیں بن سکتے ۔بدقسمتی سے جتنے بڑے مجرم اتنے ہی بڑے عہدے پر براجمان ہوجاتاہے قومی خزانے کولوٹنے والوں کو سرکاری وقومی عہدوں پر نہیں بلکہ جیل میں ہونا چاہیے ۔لٹیروں کوعزت نہیں سزادینا قومی مطالبہ ہے کراچی میں بجلی مہنگی کرنے ولوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج میں حکومتی تشددوگرفتاریاں قابل مذمت ہے ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج ہرجگہ جاری رہیگا ۔پٹرولیم مصنوعات سمیت مہنگائی میں اضافہ حکومتی لوٹ مار کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ قومی دولت لوٹنے والے قومی دولت پر ہی باعزت بننے کی کوشش کر رہے ہیں جماعت اسلامی نے ایک سال پہلے کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم شروع کر دی جن کا مقصدعوام کو شعور دینا کہ وہ کرپٹ مافیا کا راستہ روکھنے کیلئے نیک دین دارلوگوں کاساتھ دیں اس مہم کا مقصد کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنا اورلوٹی ہوئی دولت کے حوالے سے عوام کو باخبر رکھنا تھا جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف مہم ہی کی بدولت ملک کے مختلف حصوں میں کرپشن کے خلاف آوازبلند ہوگئی پاناماسمیت دیگر حوالے سے بھی کرپشن کے بڑے بڑے کیس سامنے آگیے نیب وقومی عدالتوں میں بھی کرپٹ مافیا کی شکلیں نظر آنے لگی ۔ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ دیانت دار قیادت سامنے آجائیں قوم کی قیادت کریں اور قوم کو مسائل وپریشانیوں ا ور سازشوں سے نجات دلائیں جماعت اسلامی ملک میں اسلامی حکومت کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے ملک میں اسلامی حکومت کا قیام چاہتی ہے۔