خبرنامہ بلوچستان

کرپٹ معاشی و سیاسی دہشت گردوں کیخلاف بھی آپریشن وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے، مولانا عبدالحق

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک سے کرپٹ معاشی اور سیاسی دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے جس کے لیے عوام کو ردالفساد کرنا ہوگاکرپٹ سیاسی ٹولے نے بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے لوٹ مار کابازارگرم کر رکھا ہے ۔جماعت اسلامی نے ایک سال قبل کرپشن کے خلاف مہم شروع کرکے قوم کو ترقی وخوشحال امن اور عدل کا راستہ بتادیا مگر بدقسمتی سے حکومتی سطح پر کرپٹ مافیا کو تحفظ مل رہا ہے بلوچستان کوریگستان معاشی طور پربنجرکرپٹ مافیا نے بنایا نوجوانوں کو روزگار تعلیم وترقی سے روکھوالے والے بھی یہی کرپٹ مافیا ہے جماعت اسلامی کرپٹ مافیا سے نوجوانوں کو نجات دلاکر اسلامی وخوشحال حکومت قائم کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں صوبہ بھر سے آئے مختلف امرائے اضلاع سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک میں برسر اقتدار حکمرانوں نے کرپشن میں اسپشلائزیشن کر رکھی ہے اور ملکی سرکاری ادارے سیاسی بنیادوں اور تقرریوں سے بھر پڑے ہیں ،میرٹ پر پورا اترانے والے با صلاحیت نوجوان ڈگریاں لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اقربا پروری ، رشوت خوری اور سفارشی کلچر نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ 70سالوں سے حکمرانوں کا ٹولہ پاکستان کے نظریے اور جغرافیہ دونوں سے بے وفائی اور روگردانی کرتا چلا آرہا ہے ۔اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست میں آج تک اسلامی نظام کا نفاذ نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے ملک دو ٹوکرے ہونے کے بعد مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملکی مسائل میں سب سے بڑا بنیادی مسئلہ کرپشن ونااہل ناکام حکمران ہے ۔جب تک صالح ، ایماندار ، باصلاحیت قیادت ملک وقوم کو میسر نہیں آجاتی ملک میں بہتری نہیںآ سکتی۔ 2018ء کے الیکشن میں اگر عوام نے جماعت اسلامی کی ایماندار قیادت کا ساتھ دیا تو انشاء اللہ ہم ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو بنا کر رہے گے۔