خبرنامہ بلوچستان

کشمیرآباد میں کارروائی، 5مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ : (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں کی کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد میں کارروائی، 5مشتبہ افراد گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے کشمیر آباد کلی خلجی میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے تین رائفلز، چار پسٹل اور بڑی تعداد میں راؤنڈز برآمد کرلی ۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے گرفتار مشتبہ افراد کو پولیس کے حوالے کردیا،مزید پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔