خبرنامہ بلوچستان

کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے تعلیم کے حصول کو آسان بنادیا ہے: پروفیسر عبداللہ

لورا لائی (ملت + آئی این پی) وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی پروفیسر عبداللہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی تعلیم کے بغیر ناممکن ہے جدید تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے کمپیوٹر ٹیکنالوجی نے تعلیم کے حصول کو آسان بنادیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء و طالبات میں وزیراعظم کی طر ف سے فراہم کئے گئے ۲۰ عدد لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار لورالائی یونیورسٹی نورالامین اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے وائس چانسلر عبداللہ خان نے کہاکہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی کوشش ہے دور اور پسماندہ علاقو ں میں تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ غریب گھرانوں کے بچے بھی تعلیم یافتہ ہوں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے والدین بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان کے علاوہ ملک کی ترقی میں بھی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی ایک اعلی تعلیمی ادارہ ہے یہاں کے اساتذہ پوری محنت سے پڑھاتے ہیں تاہم اساتذہ ،طلباہ،والدین اورعوام لناس کے تعاون سے اسے مزید فعال بنایا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے فراہم کردہ لیپ ٹاپ میر ٹ کی بنیاد پر تقسیم کئے گئے ہیں اور لیپ ٹاپ کے آئی یو او بھی دیا جا رہے ہیں جس سے تین مہنے تک انٹرنٹ بھی استعمال کیا جاسکتاہے وائس چانسلر نے کہا کہ وزیراعظم اسکیم کے تحت لورالائی یونیورسٹی کو مذید لیپ ٹاپ ملیں گے جو کہ میرٹ کی بنیاد پر طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے تقریب سے رجسٹرار نورالامین نے بھی خطاب کیا۔