خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،ایف سی سرچ آپریشن، 14 افراد گرفتار

کوئٹہ (آئی این پی) ایف سی اور پولیس کا کچلاک میں سرچ آپریشن ، 14 مشتبہ کو افراد گرفتار کر لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ زیر حراست مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ، اسلحہ میں 2 ایس ایم جی ، 3پستول شامل ہیں۔