خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گرا، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان پر جا گر، چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرآٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ ڈبل روڈ پر پیش آیا، جب ریت سے بھرا ڈمپر کچے مکان سے ٹکرا کر اس پر جا گرا۔ حادثے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر کے مکین ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو کے عملے نے ملبہ ہٹا کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کوہسپتال منتقل کیا۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔