خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،سریاب روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی،پولیس

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرپولیس نے ایک شخص کی لاش برآمدہوکرلی جنہیں فوری طورپرشناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔دریں اثناء پنجگور کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کو زخمی کردیا ،ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔