خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،عالمو چوک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،2 افراد زخمی

کوئٹہ۔(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، بلوچستان یونیورسٹی اسسٹنٹ پروفیسر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر بلوچستان یونیورسٹی پارالدین سمیت 2افراد زخمی ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔