خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،عیسیٰ نگری میں گولی لگنے سے 8 سالہ بچی زخمی ،پولیس

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر گولی لگنے سے ایک کمسن لڑکی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ کے قریب عیسیٰ نگری میں نا معلوم افراد کی جانب سے چلائی جانے والی گولی لگنے سے 8 سالہ مہانور زخمی ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی طبی امداد دی جارہی ہے ۔