خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،مغربی بائی پاس پرایک شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ۔:(اے پی پی )کوئٹہ مغربی بائی پاس پر پرانے کاریز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق بد ھ کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر واقع سردار کاریز سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد لاش کاریز میں پھینک دی تھی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچا دی جہاں مقتول کا نام احمد خالد کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔