خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ نواحی علاقے نواں کلی میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار عبدالحکیم نامی شخص جاں بحق جبکہ دوسرا میر واعظ نامی شخص زخمی ہوگیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ بعد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔