خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ،کارروائی میں 6 افراد گرفتار، منشیات اوراسلحہ برآمد

کارروائی

کوئٹہ،کارروائی میں 6 افراد گرفتار، منشیات اوراسلحہ برآمد

کو ئٹہ(ملت آن لائن)پولیس نے کوئٹہ، حب اور لسیبلہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرکے 5کلو منشیات اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس نے پشتون آباد، موسیٰ کالونی، بروری روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے3افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3کلو چرس اوراسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے حب اور لسبیلہ میں کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2کلو چرس برآمد کرلیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

……………………….

….اس خبر کو بھی پڑھیئے…..

کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، واقعے کا مقدمہ درج

کوئٹہ:(ملت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدور کان کنی کے لیے مچھ جا رہے تھے کہ مغربی بائی پاس کے علاقے کلی ناخیل آباد کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا تاہم دو افراد حبیب اللہ اور عبدالحسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق واقعے کا مقدمہ گاڑی کے ڈرائیور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی دفعات میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات درج کی گئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس بلوچستان کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنے اور واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔