خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارسوار ڈاکوؤں کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی،پولیس

کوئٹہ۔ (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارمیں سوارڈاکو ؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب غوث آباد میں نامعلوم کارسوارڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حاجی عبدالسلام زخمی ہوگئے ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے،پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔