خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، ماں نے 4 بیٹیوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کرمارڈالا

کوئٹہ:(آئی این پی) سمنگلی کے علاقے میں ذہنی مریض ماں نے اپنی 4 بیٹیوں کو پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ کوئٹہ کے علاقے سمنگلی کے رہائشی جمعہ خان کی اہلیہ نے اپنی چاروں بیٹیوں پانی کی ٹینکی میں پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں چاروں بچیاں جاں بحق جب کہ جمعہ خان کی اہلیہ کی حالت غیر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والی چاروں بچیوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چاروں بچیوں کی لاشیں اور متاثرہ خاتون کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جمعہ خان کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور وہ اکثر مجھے سے لڑتی جھگڑتی رہتی تھی۔