خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، نامعلوم ڈاکوؤں کی نجی فرنچائز پرڈکیتی

کوئٹہ :(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے ڈاکٹر بانوروڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نجی فرنچائز سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے مصروف ترین روڈ ڈاکٹر بانو روڈ پر 3نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یوفون فرنچائز کے آفس میں زبردستی گھس کر 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔