خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ، وکیل کے قتل کیخلاف وکلا کاعدالتوں کاَ بائیکاٹ

کوئٹہ: (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے فیصل ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے وکیل جہانزیب علوی ایڈووکیٹ کے واقعہ قتل کیخلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر بلوچستان ہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں سے وکلاء نے احتجاجاََ بائیکاٹ کیا ۔اس موقع پر عدالتوں کے احاطے ویران جبکہ قیدی اور سائلین پریشان دکھائی دئیے ۔واضح رہے کہ جہانزیب علوی ایڈووکیٹ کو گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے فیصل ٹاؤن میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا جس سے پولیس نے پرانی رنجش کاشاخسانہ قراردیا ۔اس سلسلے میں پانچ ملزمان کو وکیل کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمے میں نامزد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ واقعہ کیخلاف بدھ کے روز بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا وکلا نے بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر عدالتوں کے احاطے ویران جبکہ قیدی اور سائلین پریشان نظر آئے ۔وکلاء کاکہناتھاکہ ٹارگٹ کلنگ ،وکلاء کی اغواء اور دیگر واقعات ان کیلئے نئے نہیں بلکہ ان کیساتھ اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آنا معمول بن چکاہے۔انہوں نے کہاکہ وکلاء تنظیمیں اس طرح کے افسوسناک واقعات پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسطرح کے افسوسناک واقعات میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔