خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ؛بلوچستان بارایسوسی ایشن کےصدربلال انورکاسی کےقتل کا مقدمہ درج

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ صدر پولیس نے منوجان روڈ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ مقتول بلال انور کاسی ایڈوکیٹ کے بھائی شعیب کاسی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں ۔اس سے قبل سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کی زیر صدارت اجلاس میں دوتحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردی گئی جو سانئسی اور تیکنیکی حوالے سے خود کش حملے کی تفتیش کریگی جبکہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے خود کش حملہ آور کے جسم کے ٹکرے اور خون فرانزک ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجواد ئیے گئے ۔