خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ؛ خودکش بم حملے کی جگہ سے ملنے والی دستی بم کو ناکارہ بنادیاگیا

کوئٹہ؛ خودکش بم حملے کی جگہ سے ملنے والی دستی بم کو ناکارہ بنادیاگیا
کوئٹہ (ملت آن لائن) چمن ہاؤسنگ اسکیم میں خودکش بم حملے کی جگہ سے ملنے والی دستی بم کو ناکارہ بنادیاگیاتاہم ایک دھماکے کے بعد دوسرے دھماکے کی آواز سے قریبی آبادیوں میں رہنے والے لوگ پریشان ہوگئے اور انہیں یہ فکر ستانے لگی کہ دوسرے دھماکے میں کہیں تفتیشی ٹیموں کے اہلکاروں ،میڈیانمائندوں اور دوسرے لوگ نشانہ نہ بن گئے ہواس سلسلے میں ویٹس ایپ کے مختلف گروپس میں چلنے والی خبروں نے بھی شہریوں کو تشویش میں مبتلا کیا تاہم بعدازاں پولیس کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنادیاگیا جس سے علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی گئی تاہم صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے ۔