خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:ایف سی کی کارروائی،5 افراد گرفتار

کوئٹہ: (اے پی پی )کوئٹہ میں ایف سی نے دوران چیکنگ پانچ افراد کو گرفتارکرکے چرس اوراسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علاقے پولیس تھانہ گولمنڈی کی حدود میں دوران چیکنگ ایف سی نے پانچ افرا کوگرفتارکرکے انکے قبضے 3 کلوگرام چرس اوراسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتارملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔