خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ‘سیشن جج نے منشیات برآمدگی کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم جلال کونیو سریاب پولیس نے گاہی خان چوک سریاب روڈ پراس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ گھی کے 2ڈبوں میں چھپائی گئی 20کلو گرام چرس ویگن میں اپنے ساتھ لے جانے کی کو شش کر رہاتھا ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذا میں پیش کیا گیا گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ملزم جلال کو عمر قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔