خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرزکامطالبات کےحق میں احتجاج

کوئٹہ:(آئی این پی) ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج 18ویں روز بھی جاری ، او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث ہسپتال آنے والے مریض رل گئے ، کوئی پرسان حال نہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اگر 24 مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے 18 ویں روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے جس کے باعث سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ 45 دنوں سے تنخواہوں کی عدم فراہمی سمیت ڈاکٹروں کے تحفظ اور دیگر مطالبات کے لیے پر امن احتجاج پر ہیں جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے جبکہ دوسری جانب مغوی ڈاکٹر ارشاد کھوسہ بھی تاحال بازیاب نہیں ہوئے ۔ حکومت کی جانب سے اگر 24 مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو شدید لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، پیرا میڈیکل فیڈریشن 25 مئی کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جو مطالبات کے حل تک جاری رہے گا ۔