خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،اسٹوریٹ روڈ پر نجی چینل کے کیمرہ مین خرم شہزادکے گھر پر فائرنگ ،بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے

کوئٹہ ،اسٹوریٹ

کوئٹہ ،اسٹوریٹ روڈ پر نجی چینل کے کیمرہ مین خرم شہزادکے گھر پر فائرنگ ،بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے

کوئٹہ؛(ملت آن لائن)کوئٹہ کے علاقے اسٹوریٹ روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی نجی چینل کے کیمرہ مین خرم شہزادکے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے،کیمرہ مین کی بیوی اور بیٹا زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہیں،جمعرات کو پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے اہم شاہراہ اسٹوریٹ روڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکلوں نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خرم شہزاد کی بیوی طاہرہ بتول اور اس کا بیٹا عثمان زخمی ہوگیا،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔دریں اثناء بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمد اور دیگر ممبران کی جانب سے خرم شہزاد کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔