خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،اوستہ محمدمیں پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) اوستہ محمدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی عبدالروف جمالی دیگر پولیس نفری نے چھاپہ مارکر چند دن قبل محمدعلی رند کے قتل میں ملوث ملزم محمدپیرل رند کو گرفتار کرلیا ہے ملزم نے محراب روڈ کے قریب فائرنگ کرکے نوجوان محمد علی کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے اور موقع واردات سے فرار ہوگیے تھے ۔