خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،بینظیر پل پر تیز رفتاری باعث موٹر سائیکل سوارگر کر جاں بحق ،پولیس

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے بینظیر پل پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوارگر کر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے بینظیر پل پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں غلام عباس نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی عمر 32سال بتائی گئی ہے ۔پولیس نے لاش کو مزید سول ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ۔