خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی)کوئٹہ میں انسداد پولیو کی 5روزہ خصوصی مہم پیر سے شروع ہوگئی مہم کے دوران 4 سے زائد بچو کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈی نیٹر سید فیصل احمد نے بتایاکہ کوئٹہ کی 39 یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی ہے جس میں 1345ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں فکسڈ سائٹس105،ٹرانزٹ پوائنٹس جبکہ اس کے علاوہ 1ہزارسے زیادہ د موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی ۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران4لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔