خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،کیسکوکی نادہندگان کیخلاف کارروائی ،25ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے،12کمرشل کنکشن منقطع

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی ہدایات پر بجلی نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری ہے جس کے تحت ایکسئن کیسکوقلات ڈویژن سیدآصف شاہ کی سربراہی میں سب ڈویژنل افسران اورلائن سٹاف پرمشتمل ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف مستونگ، قلات ،کھڈکوچہ، خالق آباد، پنجپائی اورگردگا پ کے علاقوں میں کاروائی کی۔ کارروائی کے دوران عدم ادائیگی پر زرعی صارفین اورنادہندہ دیہاتوں کے 25ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے نیز کیسکوٹیموں نے مستونگ سٹی، محراب روڈاورملحقہ علاقوں سے 27 جبکہ خالق آبادسے 12کمرشل صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے ۔علاوہ ازیں کانک میں ایک نادہندہ واٹرسپلائی کنکشن کے ٹرانسفارمربھی اُتارکربجلی منقطع کردی گئی جن کے ذمہ 6 لاکھ روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔واضح رہے کہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کیسکوکی کارروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات بھی بروقت جمع کرائیں تاکہ کسی زحمت یاپریشانی سے بچاجاسکے۔