خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ،گرفتار ایجنٹ کی نشاہدہی پر ایف آئی اے کی کارروائی ،جعلی شناختی کارڈ بنانے والا نادرا اہلکار گرفتار

کوئٹہ(آن لائن)ایف آئی اے نے کوئٹہ کے علاقے پشین میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ بنانے والا ایک ایجنٹ اور 5افغان باشندے گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہناہے کارروائی گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر کی گئی اور اس دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت پانچ افغان باشندوں کو گرفتا ر کیاگیاہے۔ایف آئی اے کا کہناہے کارروائی کے دوران ملزمان سے بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کا کہناہے کہ مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے