خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ؛ کومبنگ آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتار

کوئٹہ: ( اے پی پی ) قانون نافذکرنے والے ادارے ،ایف سی اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میںآپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاجبکہ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو قانون نافذکرنے والے ادارے اورایف سی ،پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے علاقے کلی کمالوں ،کیچی بیگ اوردیگرعلاقوں کومبنگ آپریشن کرکے 19 مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاجبکہ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع کردیاگیا۔