خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ اور گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ اور گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
کوئٹہ: (ملت آن لائن) زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے نوشکی تک محسوس کیے گئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 95 کلو میٹر دور شمال مغرب میں پاک افغان بارڈر کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔