خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ایف آئی اے کا نادرا ویریفکیشن آفس پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی)ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر واقع نادرا ویریفکیشن سیل پر چھاپہ مارا۔ جس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر نثار، ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر، ڈی ای او عرفان کاکڑ اور اے ایس کاشف کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام کاکڑ کاروائی سے قبل فرار ہو گئے۔ کاروائی ملزمان پر جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں عمل میں لائی گئے ہے۔